پنجاب اسمبلی کا اجلاس، پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی

اجلاس کا آغاز
لاہور(نمایندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 38 منٹ تاخیر سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر سپیکر ملک محمد احمد خان کی ہدایت پر پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی بدلنے والی سبق آموز داستان
اپوزیشن کا احتجاج
گزشتہ روز بھی اپوزیشن ارکان ایوان میں نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے، جہاں انہوں نے سپیکر ڈائس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لے کر نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ: عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
کورم کی نشاندہی
اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن بریگیڈیر ریٹائرڈ مشتاق نے کورم کی نشاندہی کی۔ بعد ازاں، اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی سے بائیکاٹ کرکے ایوان سے باہر چلے گئے۔
اجلاس کی ملتوی
پینل آف چیئرپرسن ملک محمد ارشد نے 5 منٹ تک گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی۔ کورم پورا نہ ہونے پر پینل آف چئیرپرسن ملک ارشد ایڈووکیٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔