جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
جامشورو میں افسوسناک حادثہ
جامشورو(ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے گرنے سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ڈیفنس میں رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سے گر کر لڑکی جاں بحق
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثہ تھانہ بولا خان میں پیش آیا، جہاں مسافروین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہاڑی سے نیچے گر گئی جس میں کولہی برادری کی خواتین بچوں سمیت دیگر افراد سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: If Ali Amin Can Reach the PM House, Why Not D-Chowk? Faisal Vawda
جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد
ذرائع نے مزید کہا کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد دم توڑ گئے جبکہ 30 شدید زخمی بھی ہوئے، بدقسمت وین کے مسافر لاپاری سے بدین واپس جا رہے تھے۔
پولیس کی کارروائیاں
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے مسافروں کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔








