مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر پاکستان کا اظہار افسوس

پاکستان کا افسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کل سے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان ہو گیا
دفتر خارجہ کا بیان
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے کہا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں ہونے والے حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے۔ پاکستان کی جانب سے ہلاک شدہ افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ عاشق کا بریل پرنٹنگ پریس لاہور کا دورہ، نابینا طلباء کیلیے معیاری تعلیمی مواد کی فراہمی پر زور
سیاسی رہنماوں کا رد عمل
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کی شدید مذمت کی اور بھارت کی جانب سے فوری طور پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی دائیں بازو کے حلقے اب پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانیہ اپنائیں گے۔
رہنما ن لیگ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد پروپیگنڈا دونوں ممالک میں تلخیاں مزید بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی کیا ہے۔
حملے کی تفصیلات
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 28 سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔