پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز میں بحران، نائب صدر کا طیارہ بھی تاخیر کا شکار

بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے بھارت کے لئے فضائی حدود بند کئے جانے کے بعد بھارتی ایئر لائنز میں بحران پیدا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سب سے منفرد محبت کی شادی
بھارتی نائب صدر کی پرواز میں تاخیر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی نائب صدر کی خصوصی پرواز کونیو دہلی سے اٹلی جاتے ہوئے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور بھارتی نائب صدر کی پرواز نے ڈیڑھ گھنٹہ طویل فاصلہ اختیار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے پہلے اور منفرد مینارٹی کارڈ کی منظوری، کتنےہزار اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد ملے گی؟ جانیے
بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر
ٹورنٹو، نیویارک، لندن، ڈنمارک اور دمام سے دہلی کی پروازوں میں 2 گھنٹے اضافی لگے جبکہ برمنگھم، سان فرانسسکو، فرینکفرٹ اور پیرس سے دہلی کی پروازوں کو 2 گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب نے گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
متاثرہ پروازیں
ایمسٹرڈم اور آذربائیجان کے شہر باکو سے دہلی کی پرواز میں 2 گھنٹے تاخیر ہوئی، طویل دورانیے کی بین الاقوامی پروازوں کو کئی دیگر ملکوں کے ایئرپورٹس پر اتارنا پڑا۔ شارجہ امرتسر پرواز کو احمد آباد اور ٹورنٹو دہلی کی ایئر انڈیا کی پرواز کو ڈنمارک اتارا گیا۔
منسوخی اور دیگر مشکلات
ابوظہبی اتاری گئی پیرس اور لندن کی پروازیں ری فیولنگ کے بعد نیو دہلی پہنچیں جبکہ دہلی سے تبلیسی کے لئے روانہ ہوئی پرواز احمد آباد اتاری گئی۔ لماتے اور تاشقند کے لئے 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور دبئی امرتسر کی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔