وزیر داخلہ کا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کیلئے مکار دشمن سے کوئی بھی حرکت بعید نہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں سول ڈیفنس تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، پہلی بار ریگولیٹری اتھارٹی قائم
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ
تفصیل کے مطابق، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کیلئے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: گھر کی تعمیر کے کیس میں عدالت آنے والا شہری دل کا دورہ پڑنے پر چل بسا
سول ڈیفنس کی استعداد کار میں اضافہ
وفاقی وزیر نے کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس ادارے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں، اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں شہریوں کیلئے آگاہی مہم پورے سال چلنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی تب شروع ہوگی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا، شیر افضل مروت
سول ڈیفنس کا کردار اور باہمی تعاون
وفاقی وزیر نے کہا کہ انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کیلئے مکار دشمن سے کوئی بھی حرکت بعید نہیں، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں سول ڈیفنس تیار ہے۔ وزیر داخلہ نے سینٹرل ڈیسک کے ذریعے صوبائی سول ڈیفنس محکموں سے رابطہ، تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے ساتھ جنگ کے دوران سول ڈیفنس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
بریفنگ کا اہتمام
اس موقع پر انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے ادارے سے متعلق وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔








