وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی ادارے ”ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن” کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

ملاقات کا پس منظر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے ''ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن'' کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہداء کی عزت اور احترام ہر پاکستانی کیلئے ایک مقدس امانت ہے، آرمی چیف

ملاقات کی تفصیلات

ملاقات میں بلاک چین اینوویشن (Block chain innovations)، ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اور اسٹیبل ایپلیکیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔ معدنیات، ایگریکلچر سمیت پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل کی حقیقی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف قومی ٹیم کی کوچنگ سے بھی الگ ہوگئے

مالیاتی سلوشنز پر بات چیت

ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، بہتر کارکردگی اور سیکیورٹی کے امور کے لیے اسٹیبل کوائن سلوشن کے نفاذ پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ترسیلات زر، مالیاتی لین دین اور عالمی تجارت کے بہتر فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹرلائزڈ فنانس ماڈل سے مربوط کرنے پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، پیر سے سکولز کھولنے کا اعلان

وزیراعلیٰ کا عزم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہا اور پنجاب کو ڈیجیٹل اینوویشن کا ریجنل لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے وفد کو حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ اور مالیاتی اشتراک کار کے بارے میں آگاہ کیا۔

پنجاب کے ترقی پذیر اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...