بھارت دنیا میں تنہا رہ گیا، مودی استعفیٰ دے

بھارت میں سیکیورٹی ناکامی پر سوالات
نئی دہلی (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے اور ہلاکتوں کے بعد بھارت کے اندر سیکیورٹی ناکامی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نے وزیراعظم نریندرا مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی آئی اے ای اے کے نمائندے کو ملک سے نکالنے کی دھمکی
سابق وزیر کا بیان
تفصیل کے مطابق، سابق وزیر اور بی جے پی کے رکن سبرامانیئن سوامی نے کہا کہ میڈیا پاکستان کے بارے میں ہمارے حوصلے بڑھاتا ہے، لیکن چین اور ترکی، جنہیں مودی بڑبڑا رہے تھے، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت الگ تھلگ ہو گیا ہے۔ اس وقت ہمارے ساتھ صرف اسرائیل ہے، لیکن اس (مودی) کی وجہ سے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں موسلا دھار بارش، پنجاب میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری
نئے لیڈر کی ضرورت
سوامی نے مزید کہا کہ "ہم اس طرح پاکستان کے ساتھ اس وقت تک ڈیل نہیں کر سکتے جب تک مودی بطور وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیتے۔ اس ملک کو اب نئے لیڈر کی ضرورت ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ سے قبل دبئی پولیس کی کرکٹ شائقین کو سخت وارننگ
پاکستان مخالف سازش کا انکشاف
انہوں نے اپنے ناپاک عزائم اور پاکستان مخالف سازش بھی بے نقاب کردی اور مزید کہا کہ "ہمارا طویل المدتی مقصد پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا، بلوچستان، سندھ اور پختونستان کو الگ کرنے اور آزاد قوموں کی تشکیل کے قابل بنانا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے جدید ووکیشنل ٹریننگ کے ساتھ سرٹیفیکیشن کا آغاز، مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سوشل میڈیا پر ردعمل
بھارتی رہنما کے موقف سے سوشل میڈیا صارفین بھی اتفاق کرتے دکھائی دیے۔ سدھیر نے لکھا کہ "متفق، مودی کو ہر حال میں مستعفی ہونا چاہیے کیونکہ وہ ہر طرح سے ناکام ہوئے ہیں۔"
نعیم سواگ نے لکھا کہ "کچھ دن پہلے آپ پاکستان کی تقسیم کے خواب دیکھ رہے تھے، اب اچانک آپ کی ٹیون بدل گئی ہے اور چلا رہے ہیں کہ انڈیا تنہا ہوگیا۔ سادہ حل ہے کہ خودمختاری کو قبول کر لیں۔"
چین کا موقف
اس سے قبل بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ "چین نے کھلے عام کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، لہٰذا مودی کو لوک سبھا کی منظوری سے پہلے ہی 'لداخ ٹیریٹری گفت' منسوخ کر دینی چاہیے۔"