اپریل میں فی تولہ سونا 20 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا
کراچی میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپریل میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 20 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے غذر میں 300 انسانی جانیں بچانیوالے چرواہوں کو اسلام آباد مدعو کرلیا
فی تولہ سونے کی موجودہ قیمت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام پر فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی عوام کو مبارکباد
10 گرام سونے کی قیمت میں اضافہ
اپریل میں 10 گرام سونا 17 ہزار 832 روپے تک مہنگا ہو گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ، 96 ہزار 467 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں اپریل میں سونے کی قیمت 192 ڈالر فی اونس بڑھی اور مہینے کے اختتام پر فی اونس قیمت 3 ہزار 276 ڈالر رہی۔








