انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ کی بولڈ تصاویر لائیک کرنے پر کوہلی کو وضاحت دینا پڑ گئی
ویرات کوہلی کی وضاحت
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پر 23 سالہ اداکارہ اونیت کور کی بولڈ تصاویر لائیک کرنے پر وضاحت دینا پڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور :کسٹم ہاؤس ٹاؤن روڈ پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
سوشل میڈیا پر ہنگامہ
ویرات کوہلی حال ہی میں اُس وقت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے جب ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فین پیج پر اداکارہ اونیت کور کی بولڈ تصاویر کو لائیک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی
تصاویر اور ردعمل
بھارتی میڈیا کے مطابق، اونیت کی تصاویر 30 اپریل کو ایک فین پیج پر پوسٹ کی گئی تھیں، جس میں اداکارہ کو ایک سبز رنگ کے ٹاپ اور منی سکرٹ میں دیکھا گیا۔ اونیت کور کی تصاویر پر کوہلی کے لائیک کو جب صارفین نے دیکھا تو یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی اب آپشن نہیں بلکہ معیشت کی بنیاد ہے، وفاقی وزیرتجارت
صارفین کی قیاس آرائیاں
صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں، یہاں تک کہ کچھ صارفین نے ان کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما کو بھی پوسٹ میں ٹیگ کیا جبکہ میمز بھی بنائی گئیں۔ معاملے کی شدت کو دیکھتے ہوئے ویرات کوہلی نے انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحتی پیغام جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ چند سالوں میں پاکستانیوں کی آمدن میں 15 فیصد کمی کا دعویٰ
کوہلی کا وضاحتی پیغام
کوہلی نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب میں اپنی انسٹاگرام فیڈ کلئیر کر رہا تھا تو ممکن ہے کہ الگورتھم کی وجہ سے غلطی سے لائیک ہوگیا ہو، ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں گزارش کرتا ہوں کہ بلا وجہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ واضح رہے کہ اونیت کور کئی ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن پر اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
شمبن گل اور اونیت کور کی افواہیں
گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹر شمبن گل کی اداکارہ اونیت کور کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی رہیں۔








