بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی
بھارتی آبی جارحیت کی تازہ صورت حال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے آبی جارحیت جاری ہے اور مودی سرکار نے دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
دریائے چناب میں پانی کی کمی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 4300 کیوسک رہ گئی ہے، 2 روز پہلے پانی کی سطح 87 ہزار کیوسک تھی۔
رپورٹ کے مطابق اس مقام پر معمول کے مطابق 25 سے 30 ہزار کیوسک پانی بہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ، این اے 96میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،مختلف پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں
ڈیمز پانی بند کرنے کی ویڈیوز
بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر موجود ڈیمز سے پانی بند کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، یاسر شامی
مقبوضہ کشمیر میں مزید اقدامات
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے کشن گنگا ڈیم میں بھی پانی روکنے جارہا ہے جس کے بعد دریائے جہلم میں بھی پانی کی آمد میں کمی کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان
سندھ طاس معاہدہ کی صورت حال
اس کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم کرنے کے اعلان کے بعد دریائے راوی میں بھی پانی آنے کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں۔
بھارت نے 2001 میں دریائے راوی پر تین ڈیم تعمیر کیے جس کے بعد پاکستان کی طرف پانی کا بہاؤ تقریباً 75 فیصد کم ہو گیا، اس کے بعد سے راوی صرف مون سون کے دنوں میں ہی کسی حد تک بہتا دکھائی دیتا ہے، باقی سال خاص طور پر دسمبر سے مارچ کے دوران اس کا بہاؤ تقریباً ختم ہو جاتا ہے۔
بھارتی الزامات اور سفارتی تعلقات
ہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے تھے۔








