بھارت کے خلاف یہ آپریشن اب اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک۔۔‘‘ پاکستان نے واضح اعلان کر دیا
نائب وزیراعظم کا بیان
نائب وزیراعظم بھارت نے نور خان، شورکوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا جو ناقابل قبول تھا۔ ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں۔ بھارت باز نہیں آرہا، بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، یہ آپریشن اب منطقی انجام تک جاکر ختم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ
بھارت کی کارروائیاں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے نور خان ایئر بیس اور شوکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں۔ بھارت باز نہیں آرہا، تین دن سے تماشہ لگایا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: منشیات سپلائی کرنے والے مجرم کو 9 سال قید کی سزا
آپریشن کی تفصیلات
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، آج کے آپریشن کا نام قرآن حکیم کے حوالے سے ہے، یہ آپریشن اب کہیں جاکر ختم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے 60 افراد گرفتار
بھارت کا کردار
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کا کردار بغل میں چھری منہ میں رام رام جیسا تھا، انشاء اللہ تعالیٰ ہم فتح حاصل کریں گے، پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکسٹ بکس میں تاخیر اور غلطیاں ناقابل قبول،کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائیگا: وزیر تعلیم
بھارتی میڈیا کا ردعمل
نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت نے بہت جھوٹ بولے ہیں، پہلگام کے واقعے کو کوئی ماننے کو تیار نہیں ہے، بھارت کے اپنے میڈیا نے بھی محدود انداز میں کہا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے: محسن نقوی کا مودی کو جواب
پاکستان کا صبر
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا، ابھی جو ایکشن ہو رہا ہے وہ کم سے کم ہے، جو بھارت نے کیا اس کا بدلہ چکایا جا رہا ہے، پہلے دن بھی ان کے جیٹ فائٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر قطر کا بیان بھی سامنے آ گیا
جنگ کی تیاری
نائب وزیراعظم نے واضح کردیا کہ پاکستان کے بھارت کیخلاف حملے جاری رہیں گے، جنگ میں ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں، بھارت کے 80 ڈرون گرا چکے ہیں۔
عزم اور فتح
انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشن شروع کردیا، فتح ہماری ہوگی، ہم نے جواب دیا ہے دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت نے بے پناہ جھوٹ بولا، کہا 15 اہداف کو نشانہ بنایا۔








