پاک فوج کے حملے میں راجوڑی میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مارا گیا، سیکیورٹی ذرائع

پاکستان کا آپریشن بنیان المرصوص
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی
آپریشن کی تفصیلات
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص کے تحت افواج پاکستان کی کامیاب کارروائی میں مقبوضہ کشمیر کے شہر راجوڑی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا مارا گیا۔
راج کمار کا کردار
بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار دہشتگردوں کا سہولت کار اور کشمیری مسلمانوں کے لیے دہشت کی علامت تھا۔ راج کمار اعلیٰ فوجی بریفنگز میں بھی شامل ہوتا تھا۔