کل رات آپریشن بنیان مرصوص لانچ کرنے سے پہلے آرمی چیف نے بہت دیر تک دعا کرائی، انصار عباسی

بھارت کی شکست اور پاکستان کی مسلح افواج کا کردار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی انصار عباسی نے بتایا ہے کہ بھارت پاکستان کے آگے جتنی جلدی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا اس کا کریڈٹ ہماری مسلح افواج کو جاتا ہے۔ جس طرح بھارت غرور اور تکبر کا مظاہرہ کر رہا تھا، اس کے غرور کو پاکستان کے بھرپور جواب نے خاک میں ملا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملیحہ لودھی کا بھارتی وزیر خارجہ کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں آمد پر بیان
سیز فائر کا اعلان
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب سیز فائر کا فیصلہ ہوا تو پہلے دونوں ملکوں نے اس کا اعلان کرنا تھا لیکن امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سیز فائر کا اعلان میں خود کروں گا۔
آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات
انصار عباسی نے بتایا کہ رات کو جس وقت آپریشن بنیان مرصوص کا فیصلہ کیا گیا تو اس وقت سول اور ملٹری قیادت ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دعا کرائی اور چونکہ وہ خود حافظ قرآن ہیں، تو انہوں نے بہت دیر تک دعا کرائی، اور پھر آپریشن کا نام بھی قرآنی آیت سے رکھا گیا۔