لاہور: ڈانس پارٹی پر چھاپہ، متعدد لڑکے، لڑکیاں گرفتار
پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے فارم ہاؤس پر جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر متعدد مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے شراب اور دیگر منشیات بھی برآمد کیں۔
یہ بھی پڑھیں: فطرت توازن، صبر اور حوصلے کا سبق دیتی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ’’ایکس ‘‘ پر پیغام
چھاپے کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، پولیس کو فارم ہاؤس پر غیر قانونی ڈانس پارٹی کی اطلاع ون فائیو پر موصول ہوئی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد لڑکیوں اور لڑکوں کو حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں 15 سے زائد خواتین اور 40 سے زیادہ مردوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
رہائی اور ویڈیو کا منظر عام پر آنا
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو ان کے ورثا سے ساز باز کے بعد رہا کر دیا گیا۔ گرفتار خواتین کو کئی گھنٹے تھانے میں رکھنے کے بعد لیڈی پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا۔ تاہم اس دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں خواتین کو بغیر لیڈی کانسٹیبل کے پولیس گاڑی میں منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پولیس کا موقف
پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں شراب نوشی اور منشیات کا استعمال ہو رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔








