مشیش خان کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب، انسٹاگرام پر زبردست چھترول
اداکارہ مشی خان کا کنگنا رناوت کے خلاف بیان
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ اور سیاست دان کنگنا رناوت کو پاکستان اور عوام کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے پر خوب آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
کنگنا رناوت کی تنقید کا جواب
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کنگنا رناوت کی جانب سے پاکستان اور پاکستانی عوام پر تنقید پر مشی خان خاموش نہ رہ سکیں، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کنگنا کو دو ٹوک اور کرارا جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
مشی خان کا ویڈیو پیغام
یہ بھی پڑھیں: ہاکی ٹیم کے ساتھ حالیہ ناروا سلوک سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
مشی خان کا جواب اور چیلنج
مشی خان نے کہا، ’کنگنا رناوت، تمہیں پاکستان کا ’جواب‘ (آپریشن بنیان المرصوص) کیسا لگا؟ مزہ آیا؟ پاکستان اور اس کی عوام کے خلاف بولنا اب تمہیں مہنگا پڑ گیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ،’آئندہ کچھ بولنے سے پہلے سوچ سمجھ کر زبان کھولنا۔ اپنے ملک اور عوام کے دفاع کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں۔ تم خود کیا ہو۔‘
سوشل میڈیا پر پذیرائی
مشی خان نے کنگنا کو چیلنج دیتے ہوئے کہا، ’چلو میچز کی طرح ایک مڈل گراؤنڈ چیلنج ہو جائے۔ میرا دعویٰ ہے، تمہارے لیے تو میرا ایک مکا ہی کافی ہوگا‘۔
اداکارہ کے اس دوٹوک اور بے باک انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔








