خواتین کی نسبت عشق میں ناکام مردوں میں موت کا امکان دگنا ہوتا ہے: تحقیق
محبت میں ناکامی کے اثرات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین کو محبت میں ناکامی یا دل ٹوٹ جانے جیسی صورتحال کا سامنا مردوں کی نسبت دگنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ محبت میں ناکامی کے بعد مردوں میں موت کا امکان دگنا ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارکان اسمبلی کے غائب ہونے کا جعلی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے:خواجہ آصف
ٹوٹے ہوئے دل کا سنڈروم
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، ٹوٹے ہوئے دل کا سنڈروم (Broken Heart Syndrome) جسے باضابطہ طور پر ٹاکوٹسوبو کارڈیو مایوپیتھی کہا جاتا ہے، یہ کیفیت ہارٹ اٹیک جیسی علامات کا سبب بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے: حافظ نعیم الرحمان
دل کی صحت پر اثرات
کارڈیو مایوپیتھی میں دل کے پٹھوں کا اچانک کمزور ہو جانا، بنیادی طور پر بائیں وینٹریکل کو متاثر کرتا ہے۔ اگرچہ زیادہ تر لوگ بغیر کسی دیرپا نقصان کے تیزی سے صحت یاب ہو جاتے ہیں، لیکن یہ دل کے پٹھوں کی شدید، قلیل مدتی ناکامی اور یہاں تک کہ چند فیصد لوگوں میں موت کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی
جذباتی اور جسمانی تناو
طبی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال جسمانی یا جذباتی تناو یا کسی عزیز کی موت جیسے واقعات میں شدت اختیار کرلیتی ہے۔ جذباتی یا جسمانی تناو کے سبب Broken Heart Syndrome شدت اختیار کرسکتا ہے، جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک، سینے میں درد اور سانس میں دشواری جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان کی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی
تحقیق کے نتائج
حال ہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق، اگرچہ خواتین میں یہ حالت بہت زیادہ عام ہے، لیکن مردوں میں ٹوٹے ہوئے دل کے سنڈروم سے موت کا امکان دگنا سے زیادہ ہوتا ہے۔ یوں کہیں کہ اس سنڈروم کے مردوں کے لئے مہلک ہونے کا زیادہ امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے لاوارث اور یتیم بچوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا کی پالیسی کو غیرقانونی قرار دے دیا
محققین کی تحقیق
غیر ملکی نیشنل ہسپتال کے ڈیٹا بیس کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے 2016 سے 2020 تک ٹوٹے ہوئے دل کا سنڈروم یا کارڈیو مایوپیتھی سے متاثرہ تقریباً 2 لاکھ لوگوں کی نشاندہی کی۔ تجزیے سے پتا چلا کہ ٹوٹے ہوئے دل کے سنڈروم کے ہر 6 میں سے تقریباً 5 کیسز خواتین کے تھے، لیکن اس سنڈروم سے ہونے والی اموات مردوں میں دگنی سے بھی زیادہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سی فوڈ معیار کا عالمی اعتراف، امریکا کو برآمدات میں مزید 4 سال کی توسیع کی اجازت مل گئی
اموات کی شرح
طبی ماہرین کے مطابق مطالعے میں ٹوٹے ہوئے دل کے سنڈروم سے خواتین میں ہونے والی اموات کی شرح 5.5 فیصد اور مردوں میں یہ شرح 11.2 فیصد تھی۔
ماہر امراض قلب کی رائے
کیلیفورنیا کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر کھنڈیلوال کے مطابق، 'ہم نے ہمیشہ اس کو عورت کی بیماری سمجھا ہے لیکن شاید اس سنڈروم سے مردوں میں اموات کی شرح کی تلاش ہی نہیں کی‘۔








