شان مسعود کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان، ممکنہ متبادل نام بھی سامنے آگیا
کپتان شان مسعود کی ممکنہ برطرفی
لاہور (آئی این پی) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی پتلون لہرانے کے کیس میں جیل ہے تو علیمہ خان کا بیٹا کس طرح آزاد گھوم رہا ہے، وہ بھی اسی ویڈیو میں تھا: شیر افضل مروت
نئے کپتان کا ممکنہ انتخاب
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ نائب کپتان سعود شکیل کو کپتانی سپرد کی جاسکتی ہے، جس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد کردے گا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ تقریباً حتمی شکل اختیار کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کا ایک بار پھر پاکستانی ڈراموں میں ٹرانس جینڈر کرداروں کی پیشکش پر سخت ردعمل
نئے ہیڈ کوچ کی تقرری
یہ قیادت میں تبدیلی اُس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ مصباح الحق کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ بنایا جارہا ہے، تاہم بورڈ نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نہروں کا معاملہ: کے پی حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی
شان مسعود کی کارکردگی کا تجزیہ
شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا، مگر ان کی قیادت میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔ خاص طور پر ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار بنگلادیش کے خلاف بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اِن کی کپتانی میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچ کھیلے، جن میں سے صرف 3 جیتے اور 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ سائیکل 2023-25 میں پاکستان کا سفر مایوس کن رہا اور 9ویں پوزیشن حاصل کی۔
سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کی تشویش
شان مسعود کی مسلسل ناقص پرفارمنس اور غیر مؤثر حکمت عملی نے سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ میں تشویش پیدا کردی تھی۔








