اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان
امریکی صدر کی فلسطینیوں کے لئے امداد کی ضرورت
ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی، غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مررہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ابوظہبی میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلخانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت
غزہ کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مررہے ہیں، ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کے اہلکاروں کا غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں ملوث ہونے کا انکشاف، مقدمہ درج
یوکرین مذاکرات
یوکرین مذاکرات پر امریکی صدر نے کہا کہ دیکھتے ہیں روس یوکرین مذاکرات میں کیا ہوتا ہے، جتنی جلد ممکن ہوا روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کروں گا۔
دورے کا اختتام
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ابوظہبی سے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔








