عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ سعودی عرب کی سپریم کورٹ کا حکم آگیا

چاند دیکھنے کی ہدایت
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
چاند نظر آنے کی صورت
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ منگل 29 ذوالقعد کو ذوالحج کا چاند دیکھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر 27 مئی کو چاند نظر آیا تو ذوالحج کا آغاز 28 مئی کو ہوگا اور اس صورت میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔
چاند نہ نظر آنے کی صورت
اگر منگل کو چاند نظر نہیں آیا تو یکم ذوالحج جمعرات کو ہوگا اور عیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دے دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔