مخدوم علی خان جسٹس مسرت ہلالی کو مسز ہلالی کہہ گئے
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے دوران مخدوم علی خان نے جسٹس مسرت ہلالی کو "مسز ہلالی" کے طور پر مخاطب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ؛منٹورہ ہمالیہ پوائنٹ پر 5افراد سمندر میں ڈوب گئے،2جاں بحق
جسٹس مسرت ہلالی کا جواب
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، جسٹس مسرت ہلالی نے وضاحت کی کہ "مخدوم صاحب، میں مسز نہیں ہوں، میرے نام کے ساتھ میرے والد کا نام ہے لہٰذا میں بہت زیادہ مائنڈ کرتی ہوں۔"
مخدوم علی خان کی معذرت
مخدوم علی خان نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ "آپ درست فرما رہی ہیں، میں آپ سے معذرت کرتا ہوں۔"








