یوکرین کے اہم ترین شہر پر حملے کی قیادت کرنے والا روسی نوجوان بم دھماکے میں ہلاک
بھارتی نائب گورنر کی ہلاکت
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی روس کے شہر ستاوروپول میں جمعرات کی صبح ایک دھماکے میں روس کے نائب گورنر زاؤر الیگزانڈرووچ گرتسیف ہلاک ہو گئے۔ ان کی عمر 29 سال تھی۔ گرتسیف یوکرین جنگ میں حصہ لے چکے تھے اور انہیں صدر ولادیمیر پیوٹن کے قائم کردہ "ٹائم آف ہیروز" پروگرام کے تحت حکومتی عہدہ دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ہادی قتل کیس: مرکزی ملزم کے قریبی ساتھی نے اعترافی بیان دیدیا
دھماکے کی تفصیلات
تحقیقات کے مطابق دھماکہ ایک دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے وقت گرتسیف ایک اور شخص سے سڑک پر مل رہے تھے، اور دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے مقام کے قریب رہنے والے دوسرے شخص نے ایک عمارت میں کرایے پر فلیٹ لے رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 37087 مجالس، 9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ، 1421 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی، 809 کی زباں بندی کے احکامات جاری
تحقیقات کا آغاز
سی این این کے مطابق علاقائی گورنر نے کہا ہے کہ ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں، جن میں دہشت گرد حملے کے امکان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔
ماریوپول کی فضائی کارروائیاں
گرتسیف نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر فضائی کارروائیوں کی قیادت کی تھی، جسے روسی فوج نے 2022 میں شدید محاصرے کے بعد اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق اس دوران ماریوپول کی نوے فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور ہزاروں شہری ہلاک یا بے گھر ہوئے۔








