کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم لاہور سے گرفتار
ملزم کی گرفتاری
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ہماری لائیو معلومات مل رہی تھیں، ڈی جی ایم او رابطے میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ آپ کا کون سا ہتھیار حملے کیلئے تیار ہے بھارتی ڈپٹی آرمی چیف
رقم کی برآمدگی
سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم کے مطابق ملزم سے چھینی گئی رقم بھی برآمد ہوگئی ہے۔ ملزم کو لاہور میں داتا دربار کے قریب اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
واردات کی تفصیل
روزنامہ جنگ کے مطابق انھوں نے کہا کہ ملزم اپنے رشتہ دار کے گھر گوجرانوالہ میں قذافی روڈ پر آیا ہوا تھا۔ ملزم نے گوجرانوالہ میں واردات کی اور لاہور فرار ہوا تھا۔








