مودی سرکار کی سفارتی شکست، جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثرورسوخ میں کمی، چین نے بازی پلٹ دی

بھارت کے اثرورسوخ میں کمی
لاہور ( خصوصی رپورٹ ) جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثرورسوخ میں کمی، چین نے بازی پلٹ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پرامن اور ذمہ دار قوم ہیں ، جنگ نہیں چاہتے: بیرسٹر علی ظفر
سی ایف آر کی رپورٹ
تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی۔ سی ایف آر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا ہے۔ خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہو چکی ہے اور جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے۔ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔ بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ - بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 5 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی
چین کی سمارٹ ڈپلومیسی
سی ایف آر رپورٹ کی مزید تفصیلات کے مطابق چین کی سرمایہ کاری اور سمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔ بھارت نے شیخ حسینہ کو پناہ دی جس کے باعث بنگلہ دیشی عوام میں شدید غصہ اور بھارت مخالف جذبات پیدا ہو گئے ہیں۔ مالدیپ میں "انڈیا آؤٹ" تحریک کامیاب ہوئی اور مالدیپ حکومت نے چین سے دوستی بڑھا لی۔ نیپال میں کمیونسٹ حکومت کا چین کی طرف جھکاؤ ہے جبکہ بھارت کو مکمل نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا کے نئے صدر نے چین کی معیشت کو ماڈل قرار دے دیا ہے، جو بھارت کی سفارتی شکست کے مترادف ہے۔
ویڈیو رپورٹ