پنجاب : سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 34 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 34 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی تفصیلات

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ یہ کارروائیاں لاہور، بہاولپور، ننکانہ صاحب، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں، لاہور سے 2 جبکہ بہاولپور سے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے مواد

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 18 ڈیٹونیٹرز اور دیگر خطرناک اشیاءبرآمد ہوئی ہیں۔ یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔

آپریشنز کی تفصیلات

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 5045 کومبنگ آپریشنز کئے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں 604 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...