جاوید اختر نے مسلمان ہونے کی بنا پر کرائے کا گھر نہ ملنے کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا
جاوید اختر کا بشری انصاری کے تبصروں پر جواب
ممبئی (آئی این پی) بھارتی نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ بشری انصاری کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کا فیصلہ خود کریں گے کہ کب بولنا ہے، کسی اور کو یہ حق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400روپے کمی
بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک
بھارتی شو میں دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید اختر نے کہا کہ اگرچہ بھارت میں مسلمانوں کو بعض اوقات امتیازی سلوک کا سامنا ہوتا ہے، لیکن اس پر بیرونی تنقید انہیں ناگوار گزرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکیوں کا خواب: امیر لڑکے سے شادی کی تلاش – نبیلہ مقصود
شبانہ اعظمی کا واقعہ
انہوں نے ممبئی میں مسلمان ہونے کی وجہ سے شبانہ اعظمی کو مکان نہ ملنے کا واقعہ بھی دہرایا، جس میں مالک مکان نے شبانہ کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر فلیٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا مشہور اور تاریخی فلمی سٹوڈیو 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا گیا
پاکستان کا حوالہ
جاوید اختر نے اہلیہ کو مکان نہ ملنے کا الزام بھی پاکستان کے سر ڈالتے ہوئے کہا کہ مالک مکان ایک سندھی تھا جس کو تقسیم کے بعد پاکستان کی جانب سے سندھ سے بیدخل کیا گیا تھا، اور یہی وجہ تھی کہ مسلمانوں کیلئے اس کی تلخیوں کی جڑیں پاکستان میں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: قتل کیس کے سزایافتہ قیدی کی بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
تاریخی زخم اور ذاتی تعبیر
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ اگر مسلمانوں کو مکان نہ دیں تو اس کے پس پردہ تاریخی دکھ اور زخم ہیں جنہیں سمجھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ،کچے کے علاقے میں آپریشنز کیلئے 1 ارب روپے کے فنڈز سے جدید آلات کی خریداری کی منظوری
بشری انصاری کا مشورہ
جاوید اختر نے پاکستان کی سینئر اداکارہ بشری انصاری کے بیان کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کا فیصلہ خود کریں گے کہ کب بولنا ہے، کسی اور کو یہ حق نہیں۔ یاد رہے کہ بشری انصاری نے جاوید اختر کو اشتعال نہ پھیلانے اور خاموشی اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نصیر الدین شاہ اور دیگر لوگ بھی ہیں جو خاموش ہیں، اگر آپ کچھ اچھا نہیں کہہ سکتے تو خدا سے ڈریں اور خاموش رہیں۔
تنقید کی نوک
سینئر اداکارہ نے بھارتی فلم رائٹر جاوید اختر کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ یہاں آتے ہیں تو لڈیاں ڈالتے ہوئے جاتے ہیں اور پھر وہاں جا کر زہر اگلتے ہیں۔








