میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے پاکستان اور بنگلہ دیش کو علیحدہ ہوتے دیکھا، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت کی حیثیت سے آصف علی زرداری کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے۔ میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے دکھ کی کیفیت کو نہیں جانتی۔ دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چار بیٹوں نے اپنے 90 سالہ والد کے لیے دلہن بیاہ لائے، دلہن کی عمر کتنی ہے؟ سوشل میڈیا پر بحث شروع

استقبالیہ کا انعقاد

لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ سے صدر مملکت آصف زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے دونوں ممالک کو وسائل سے نوازا ہے، ہمیں کسی بھی طرح اس درد کا مداوا کرنا ہے کیونکہ کھیل باہمی روابط کا اہم ذریعہ ہے۔

عوام کی فلاح و بہبود

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہوگا۔ بنگالی قوم خطے کی امیر ترین قوموں میں سے تھی۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...