روس نیٹو ممالک پر 4 سال میں حملہ کرسکتا ہے: جرمن ڈیفنس چیف
جرمنی کے ڈیفنس چیف کا بیان
برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی کے ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور کا کہنا ہے کہ مغربی فوجی اتحاد نیٹو میں شامل ممالک کو اگلے 4 سال میں روس کے ممکنہ حملوں کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو بچاتے ہوئے زخمی ہو گیا
روسی فوجی طاقت میں اضافہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل کارسٹن بریور کا کہنا تھاکہ روس ہر سال سینکڑوں ٹینک تیار کر رہا ہے، جن میں سے کچھ 2029 یا اس سے پہلے نیٹو میں شامل بالٹک ممالک پر حملے کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا انڈر گراؤنڈ پارکنگ پروجیکٹ روکنے کا حکم
نیٹو میں اتحاد
انہوں نے کہا کہ نیٹو میں شامل ممالک ہنگری اور سلوواکیہ کی جانب سے یوکرین میں جنگ کے حوالے سے اختلاف رائے کے باوجود متحد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار، جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم
خطرات کی شدت
جنرل کارسٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں، ایسے خطرات جو میں نے اپنی 40 سالہ سروس میں نہیں دیکھے۔ روس اپنی فورسز کی طاقت کو بہت بڑے پیمانے پر بڑھا رہا ہے اور ہر سال 1500 جنگی ٹینک تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ روس کا ہر ٹینک یوکرین کے خلاف جنگ میں نہیں جا رہا۔
آرٹلری میونیشن کی تیاری
جرمن ڈیفنس چیف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسی طرح روس نے 2024 میں 152 ایم ایم کے 40 لاکھ آرٹلری میونیشن تیار کئے، جو سارے یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال نہیں ہو رہے۔ یہ سب ذخیرہ نیٹو پر ممکنہ حملے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔








