ٹرمپ نے اشارہ کیا، نریندر سرینڈر، مودی نے جی حضور کہہ کر تعمیل کردی، راہول کی تنقید

راہول گاندھی کی تنقید
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راہول گاندھی نے بھوپال میں ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس والوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، ان پر تھوڑا دباؤ ڈالو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کیخلاف جان کا نذرانہ دینے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی
مودی کی سرینڈر کی عادت
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے اُدھر سے ٹرمپ نے ایک اشارہ کیا اور کہا کہ مودی جی کیا کر رہے ہو؟ نریندر سرینڈر اور مودی جی نے جی حضور کہہ کر اشارے کی تعمیل کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے بعد سے ان کو سرینڈر والے خط لکھنے کی عادت ہے۔
مودی حکومت کی تنقید
خیال رہے کہ پاکستان سے جنگ میں ہزیمت اٹھانے اور پھر سیز فائر کرنے پر مودی سرکار کو بھارت میں سخت تنقید کا سامنا ہے۔