کبھی عصر کی نماز نہ چھوڑیں کیونکہ۔۔۔۔شیخ صالح بن حمید نے غفلت برتنے والوں کو خبردار کردیا
خطبہ حج میں درس
مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج میں عصر کی نماز سے غفلت کرنے والوں کو خبردار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر عوامی دست و بازو پارٹی کا پہلا یوم تاسیس دبئی میں منایا گیا
عصر کی نماز کی اہمیت
شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج دیتے ہوئے فرمایا کہ کبھی عصر کی نماز نہ چھوڑیں، کیونکہ جس نے عصر کی نماز چھوڑی اس کے تمام اعمال ضائع کردیئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فردین خان نے 14 سال بھارتی فلم انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ بتا دی
نیک اعمال اور ہمسایوں کے حقوق
شیخ صالح بن حمید نے مزید کہا کہ نیک کام کرنے والا اللہ کا محبوب ہے۔ اے ایمان والوں! ہمسایوں کے حقوق کا خیال رکھو۔ اللہ جس پر اپنا خاص فضل کرتا ہے اسے حج کی توفیق عطا فرماتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان بولا ”روز انجکشن 10 ہزار روپے کا ہے، کہاں سے پیسے لاؤں“ صاحب نے علاج کا کہہ دیا،مجھے یاد نہیں کوئی سوالی آیا ہو اور خالی ہاتھ لوٹا ہو.
حج اور عمرہ کی فضیلت
امام مسجد الحرام نے کہا کہ حج اور عمرہ کرنے والوں کو اللہ کی رضا کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔ حاجیوں کیلئے انتظامات کرنے والوں کی محنت بھی اللہ کے ہاں قبول ہے۔ ریاکار کا اللہ کے پاس کوئی مقام اور مرتبہ نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 25 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
دعا کا اثر
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے پاس تقویٰ اور اخلاص کا بلند مقام ہے۔ دعا مومن کے لیے ہتھیار ہے۔ جب بھی پریشانی آئے، اللہ سے دعا کرو، دعا کرنے سے اللہ تعالیٰ غموں کو خوشیوں میں تبدیل کر دیتا ہے۔
اللہ کی رضا کی طلب
اللہ کی رضا جنت سے بھی بڑی ہے، اور ایسے لوگ بھی ہیں جو ہمیشہ اللہ سے مال کا سوال کرتے ہیں۔








