ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بموں سے 200 گنا زیادہ طاقتور، چین کا 12 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والا جوہری میزائل، امریکہ کے کسی بھی حصے کو نشانہ بناسکتا ہے۔

چین کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل DF-5B

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے پہلی بار اپنے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل DF-5B کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا ہے۔ یہ میزائل 12 ہزار کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے اور امریکہ یا یورپ کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ DF-5B چین کے ڈیٹرنس نیوکلئیر پروگرام کا حصہ ہے اور اس میں متعدد وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت (MIRV) موجود ہے، جن میں سے ہر ایک الگ الگ ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، پختونخوا حکومت نے 8 نام ارسال کردیئے

میزائل کی تباہ کن قوت

انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق یہ میزائل تین سے چار میگا ٹن ٹی این ٹی دھماکہ خیز قوت رکھتا ہے، جو ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بموں سے تقریباً 200 گنا زیادہ تباہ کن ہے۔ میزائل سیٹلائٹ نیویگیشن سے لیس ہے اور 500 میٹر کی درستگی کے ساتھ ہدف پر حملہ کر سکتا ہے۔ 32.6 میٹر لمبا، 3.35 میٹر قطر والا اور تقریباً 183 ٹن وزنی DF-5B چین کے سب سے بڑے اور خطرناک میزائلوں میں شمار ہوتا ہے۔

چین کے جوہری ہتھیاروں کی موجودہ صورتحال

امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کے مطابق چین کے پاس اس وقت 600 سے زائد فعال جوہری ہتھیار موجود ہیں اور 2030 تک یہ تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔ چین نے اپنے مختلف علاقوں میں 320 میزائل سائلوز بھی تعمیر کیے ہیں۔ تاہم، بیجنگ اب بھی "نو فرسٹ یوز" پالیسی پر قائم ہے، یعنی وہ پہل کر کے جوہری حملہ نہیں کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...