کراچی پھر لرز اٹھا

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کی تازہ ترین معلومات
’’جنگ‘‘ کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین زلزلے کے جھٹکے رات 7 بج کر 54 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے 11 کلو میٹر شمال مشرق کی طرف تھا۔
پچھلے زلزلے کے جھٹکے
واضح رہے کہ یکم جون سے اب تک 29 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔