لاہور میں پہلا ویسٹ پاکستان سٹوڈنٹس کنونشن میں 110 طلباء نے شرکت کی، طلباء کے قیام و طعام کا انتظام رائل پارک کے ایک ہال نما کمرے میں کیا گیا۔

مؤلف کی معلومات

مصنف: رانامیر احمد خاں
قسط: 57

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، 900روپے کا اضافہ

سروے اور منصوبہ بندی

کیمپ کے انعقاد سے 3 ماہ پہلے میں نے ویسٹ پاکستان یوتھ موومنٹ کے ایگزیکٹو سیکرٹری جعفری صاحب، انجینئرنگ یونیورسٹی کے فائنل ایئر کے چوہدری اکرم، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر فرزند علی اور گاؤں 235 گ ب سے تعلق رکھنے والے ابراہیم لودھی کی ہمراہی میں گاؤں کا سروے کرکے منصوبہ تیار کیا تھا کہ پختہ نالیاں کہاں سے کہاں تک بنیں گی، ڈسپنسری کی جگہ اور پرائمری سکول کی عمارت میں طلباء کی رہائش کے لئے جگہ منتخب کی گئی۔ تمام سرکاری ملازمین جو کیمپ کے دوران گاؤں میں ہماری فنی امداد کے لئے لاہور، فیصل آباد اور جڑانوالہ سے وقتاً فوقتاً تشریف لائے، ان سے میں نے اس دوران بالمشافہ ملاقاتیں کرکے انہیں کیمپ میں دی جانے والی خدمات کے بارے میں اعتماد میں لیا تھا۔ میں ہمیشہ علامہ اقبال کے اس شعر کا قائل رہا ہوں:

خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں، بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے
میں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہو گا

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ،خاتون سمیت 11افراد جاں بحق

پہلا مغربی پاکستان طلباء کنونشن

لاہور میں "نوجوانوں کے تعلیمی اور جذباتی و نفسیاتی مسائل اور ان کا حل" کے موضوع پر 7 نومبر 1963ء کو پہلے ویسٹ پاکستان سٹوڈنٹس کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کل 110 طلباء نے شرکت کی۔ باہر سے آنے والے طلباء کے قیام و طعام کا انتظام فضل بلڈنگ، کوپر روڈ لاہور سے ملحقہ آبادی رائل پارک کے ایک ہال نما کمرے میں کیا گیا۔ یہ کنونشن ویسٹ پاکستان یوتھ موومنٹ کے مرکزی یوتھ سنٹر فضل بلڈنگ کوپر روڈ میں منعقد کیا گیا۔ اس کنونشن میں بطور مہمان خصوصی محمد علی خان ہوتی وزیر تعلیم مغربی پاکستان نے شرکت فرمائی۔ کراچی سے اس دور میں رانا اظہر علی خان بطور سٹوڈنٹ لیڈر مشہور ہوئے انہوں نے ایوب خان کے سٹوڈنٹ آرڈیننس 1959ء کے خلاف کام کرتے ہوئے کافی نام کمایا تھا اور انہوں نے بھی اس کنونشن میں دھواں دار تقریر کی۔ معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر عبدالرؤف نے ہماری دعوت پر بطور مہمان سپیکر تشریف لا کر نوجوانوں کی ذہنی، جذباتی، نفسیاتی اور تعلیمی مسائل پر سیرحاصل گفتگو کی۔ اختتامی تقریب میں چند قراردادیں بھی پاس کی گئیں۔

کنونشن میں پاس کردہ قراردادیں

ایک قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام کالجوں میں طلباء کے جذباتی و نفسیاتی مسائل کے حل کے ضمن میں رہنمائی دینے کے لئے یوتھ کونسلنگ کلینکس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ دوسری قرارداد میں طلباء کے ذہنی رجحان کے مطابق ان کے لئے کیرئیر کونسلنگ کے انتظام کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...