پاکپتن میں جائیداد کے لیے بہن کو قتل کرنے والے دو بھائی گرفتار

پاکپتن میں بہن کا قتل
پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) - پراپرٹی کے تنازع کی وجہ سے بہن کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق پاکپتن کی رہائشی کنول بشیر کو عامر اور عاصم نے پراپرٹی نہ دینے پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم ٹاؤن موڑپر پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار برہمی ، رپورٹ طلب کر لی
فوری کارروائی
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عامر اور عاصم کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او پاکپتن نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملزمان عاصم اور عامر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کا بیان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پراپرٹی کے لیے بہن کا قتل ایک افسوسناک اور شرم ناک المیہ ہے۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ خواتین کے خلاف کسی قسم کا تشدد اور زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قتل کے ملزمان کسی صورت سزا سے نہیں بچ پائیں گے اور قانون کے مطابق انہیں کڑی سزا ملے گی۔