قربانی کی عبادت کا مقصد تزکیہ نفس، تقویٰ، اللہ کی بندگی کا غالب آنا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عید الاضحیٰ پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب کا عید الاضحیٰ کا پیغام
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الاضحیٰ پراپنے خصوصی پیغام میں امت مسلمہ بالخصوص تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صوبے سیستان میں 8 معصوم پاکستانیوں کا بہیمانہ قتل انتہائی تکلیف دہ امر ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز
خوشیوں کا جشن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر بجا لاتے ہیں۔ خوشی ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال کامیابی کے بعد عید الاضحیٰ کی خوشیاں بھی نصیب ہوئیں۔ آج عید قربان ہے لیکن آپریشن بنیان مرصوص اور فتنہ الہندوستان کے حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو کیسے بھول سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کی فلم سکندر کے فلاپ ہونے کی وجہ بتا دی
یادگار قربانی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ آج بڑی عید ہے۔ دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم بچوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ آج ہماری عید ہے، غزہ میں دور حاضر کی بد ترین جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم بچوں، خواتین اور دیگر بے گناہوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ آج عید الاضحیٰ ہے اور کچے گھروں کے باسیوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
عید کی حقیقی روح
آج عید ہے انسانیت کے پہلے جامع منشور خطبہ حجتہ الوداع کو یاد کرنے کا دن ہے۔ عید کی یہ خوشی ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے بچوں کا تصور کرکے دوبالا ہوگئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دن گوشت اور خون کی قربانی نہیں بلکہ غصے، انا اور تکبر کی قربانی بھی دی جانی چاہیے۔ سنت ابراہیمیؑ کی عظیم یاد گار درحقیقت بہت بڑی قربانی ہے۔
قربانی کا مقصد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ قربانی کی عبادت کا مقصد تزکیہ نفس، تقویٰ، اللہ کی بندگی کا غالب آنا ہے۔ عید الاضحیٰ اللہ کے لیے جینے مرنے کے عہد کی تجدید ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حکم پر تسلیم و رضا اور بندگی کے اظہار کے لیے قربانی سے دریغ نہ کرنا عید الاضحیٰ کا پیغام ہے۔ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی ایثار و قربانی تا ابد امر ہوگئی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے ارد گرد غریب اور نادار لوگوں کو شامل کرنا ایثار و قربانی کا تقاضا ہے۔