بھارت نے پانی بند کیا تو جنگ ہوگی، وہ جنگ آخری ہوگی: پیر پگارا

پیر پگارا کا بیان

خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر پگارا نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے ردعمل کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے میں کینسر کی تشخیص نے میری دنیا پلٹ کر رکھ دی تھی: اداکار عمران ہاشمی

افواج پاکستان کی کامیابیاں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خیرپور میں درگاہ شریف پیر جوگوٹھ میں حر جماعت سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو مثالی کامیابیوں پر عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتا ہوں، افواج پاکستان نے بھارت کو سبق سکھایا جو اس کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اصلاحات کا مقصد عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانا ہے، اب کوئی ڈیجیٹل نظام میں چھپ نہیں سکتا: مصدق ملک کا ریفارمز رپورٹ 2026 کی لانچنگ تقریب سے خطاب

بھارت کے خلاف سخت پیغام

خطاب میں پیر پگارا نے کہا کہ پاک فوج کا جواب بھارت کو عمر بھر یاد رہے گا۔ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو جنگ ہوگی، اور وہ جنگ آخری ہوگی، اس کے بعد بھارت جنگ کے قابل نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم دشمن پر بھروسہ نہیں کرتے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 شرائط رکھ دیں ۔۔۔تفصیلات جانیے

ملکی قیادت کے مسائل

پیر پگارا نے کہا کہ ملک میں قومی سطح کا کوئی لیڈر نہیں جو صوبوں کو سنبھال سکے، پاک فوج نے ہی اب تک ملک کو سنبھالا ہے، آئندہ بھی پاک فوج ہی سنبھالے گی۔

تعلیم پر زور

ان کا مزید کہنا تھا کہ حر جماعت کے افراد اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، حر جماعت کے افراد اپنی اولاد کو پڑھا رہے ہیں جس پر ان کو خوشی ہو رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...