قربانی کا گوشت جلد از جلد گلانے اور محفوظ رکھنے کے مفید طریقے

گوشت کو جلدی گلا نے کے طریقے

لاہور (ویب ڈیسک) گوشت کو جلد گلا نا بسا اوقات نہایت مشکل ہوجاتا ہے۔ سب سے پہلے تو کوشش کریں کہ گوشت ہلکی آنچ پر گلا لیں، اس طرح سے پکائے ہوئے گوشت کا لطف ہی علیحدہ ہوتا ہے۔ بصورت دیگر چند اہم اور آسان ٹپس پیش خدمت ہیں:

خربوزے کے چھلکے کا استعمال

خربوزے کے چھلکے سکھائیں اور انہیں پیس کر رکھ لیں۔ جب گوشت جھٹ پٹ گلانا ہو تو دو سے تین چٹکی گوشت میں ڈال دیں۔ جس دیگچی میں گوشت پکا رہے ہوں، اس کے ڈھکن پر پان میں کھانے والا چونا لگائیں اور کوئی بھاری چیز ڈھکن کے اوپر رکھ کر گوشت گلا لیں۔

کچے پپیتے کا فائدہ

کچے پپیتے کو چھلکے سمیت سکھائیں اور پیس کر استعمال کریں۔ تھوڑی سی کچری گوشت پر لگا کر کم از کم 2 گھنٹوں کیلئے رکھ دیں۔ اس سے نہ صرف گوشت جلدی گلے گا بلکہ اس کا ذائقہ بھی شاندار ہوگا۔ اس کے علاوہ چھالیہ کے دو چار ٹکڑے کاٹ کر سالن میں ڈال دیں۔

مزید ٹپس

اگر گوشت جلدی نہ گل رہا تو اس میں انجیر ڈال دیں۔ سخت گوشت جلدی گلانا ہو تو گوشت میں گڑ ڈال دیں، جبکہ ادرک یا سرکہ ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے۔

فریج سے باہر گوشت کو محفوظ کرنا

گوشت کو فریج سے باہر کئی دنوں تک تازہ رکھنے کیلئے گوشت کے پسندے بنائیں اور انہیں دھوپ میں سکھائیں۔ گوشت کی مقدار کی مناسبت سے کوئلہ لے کر کوٹ لیں اور گوشت کے خشک پسندوں کو ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر پسے ہوئے کوئلے میں دبا دیں۔ پکاتے وقت پہلے ٹھنڈے اور پھر گرم پانی میں ڈال کر نکال لیں。

قربانی کے گوشت کی حفاظت

کچھ ایسے طریقے جاننے چاہئیں جو قربانی کے گوشت کو خراب ہونے سے بچا سکیں۔ مثال کے طور پر، ململ کے کپڑے کو سرکہ اور پانی میں ڈبو کر گوشت کے اوپر ڈال دیں تو گوشت کافی دیر تک خراب نہیں ہو گا۔

بغیر فریج کے گوشت کو محفوظ کرنا

کچے گوشت کو اگر زیادہ دن بغیر فریج کے محفوظ رکھنا ہو تو اسے سرکہ کے بھیگے ہوئے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں۔ اگر گوشت بغیر فریج کے ایک دو دن رکھنا ہو تو اسے نمک ڈال کر اپنے ہی پانی میں پکالیں، پھر دیگچی کو کسی ٹھنڈی جگہ یا ٹھنڈے پانی کے برتن میں رکھ لیں۔

طویل عرصے کے لئے محفوظ کرنے کے طریقے

اگر گوشت کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنا ہو تو بغیر ہڈی والا دو کلو گوشت لیں۔ 20 گرام سرسوں کا تیل، ہلدی، نمک اور تھوڑی سی کالی مرچ ملائیں۔ گوشت میں چھری سے جگہ جگہ سوراخ کریں اور یہ آمیزہ اس میں بھرلیں۔ اسے ایک دن تک رکھنے کے بعد گوشت کے ٹکڑے کاٹیں اور انہیں رسی میں پرو کر دھوپ میں سکھا لیں۔ سوکھے ہوئے گوشت کے ان ٹکڑوں کو بغیر فریج کے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ جب پکانا ہو مطلوبہ مقدار میں گوشت نکالیں اور مزے دار پکوان بنائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...