زندگی میں یہ پہلی عید ہے جو فاتح قوم کے طور پر منارہے ہیں: شرجیل میمن

شرجیل میمن کا عید پر پیغام
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ زندگی میں یہ پہلی عید ہے جو فاتح قوم کے طور پر منارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آخر کیا وجہ ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود ایپل امریکہ میں آئی فون نہیں بنانا چاہتا؟
بھارت کے ساتھ جنگ میں قربانیوں کی یاد
حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک، بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہداء کو یاد رکھیں، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ عید کا دن نمازوں اور قربانی کے ساتھ اتحاد کا دن ہوتا ہے، ہماری بہادر افواج، سیاسی قیادت اور عوام نے مل کر یہ جنگ لڑی اور بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج نے ملک کا یومیہ 190 ارب روپے کا نقصان کیا، جام کمال کا بیان
سیلاب متاثرین کی امداد
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عید کے روز 2022ء کے سیلاب متاثرین کو یاد رکھیں گے، سیلاب متاثرین کے لئے بلاول بھٹو کی ہدایت پر 21 لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں۔ مئی میں ہم 8 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں، اور سولر سسٹم بھی مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا، کوشش ہے عوام کو ریلیف دیں، وفاقی حکومت بھی کوشش کرے گی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کو خصوصی توجہ دی ہے۔
سیاسی مشورہ
پیپلز پارٹی کے رہنما نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی سٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعے اپنی بات کریں۔