میرا جسم میری مرضی کا مطلب فحاشی نہیں بلکہ خود مختاری ہے: میرا سیٹھی

میرا سیٹھی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ و مصنفہ میرا سیٹھی نے پاکستان میں سب سے زیادہ متنازع اور موضوعِ بحث رہنے والے نعرے 'میرا جسم میری مرضی' کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 8 شہروں پر فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
نعرہ 'میرا جسم میری مرضی'
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میرا سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ فحاشی یا بغاوت کا اعلان نہیں بلکہ خود مختاری کا مطالبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور ;سابق ایم این اے اور یوسف رضا گیلانی کے قریبی عزیز ٹریفک حادثے میں جاں بحق
خواتین کے حقوق
انھوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ چاہے شادی ہو، زچگی ہو یا ذاتی تحفظ، اس سے متعلق فیصلے کا حق عورت کا ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے 5 جوڈیشل افسران کے تبادلے کر دیئے
واقعے کی مثال
اس کے علاوہ ویڈیو میں اداکارہ میرا سیٹھی نے حال ہی میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے افسوسناک واقعے کو ایک مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرد کو خواتین کی 'نا' کو سمجھنے اور برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔
'میرا جسم میری مرضی' کا سلوگن
واضح رہے کہ عورتوں کے حقوق کے لیے ہونے والے مارچ میں ہمیں 'میرا جسم میری مرضی' کا سلوگن دیکھنے سمیت سننے کو بھی ملتا ہے، جس کی کئی لوگ حمایت تو کئی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔