صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے نماز عید کہاں ادا کی؟

عیدالاضحیٰ کی روحانی خوشیاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اہم سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں کہاں ادا کی؟
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنما فرحت عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
صدر و وزیراعظم کی نماز عید
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں عید کی نماز ادا کی اور سب سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی اور راجہ پرویز اشرف نے بھی صدر مملکت کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کی جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوگی یا نہیں؟ جے یو آئی کا بیان سامنے آگیا
ملک بھر میں عید کی ادائیگی
چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود اور صدر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ سیف الرحمان نے ماڈل ٹاؤن سینٹرل پارک لاہور میں نماز عید ادا کی، قاری حافظ محمد رضوان اللہ نے نمازعید کی امامت کرائی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی، جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کی نماز آبائی گاؤں عبدالخیل میں ادا کی اور تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک دی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
دیگر اہم شخصیات کی نماز عید
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ کینٹ میں نمازِ عید ادا کی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عید کی نماز پڑھی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی، جہاں ضلع کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے بھی لیاقت باغ میں نماز عید پڑھی۔
چودھری برادران نے نماز عید الاضحیٰ گجرات میں ادا کی۔ چودھری پرویز الہٰی نے نماز جامع مسجد خاتم النبین میں ادا کی اور نماز کے بعد پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ساہیانوالہ میں شالیمار ایکسپریس ٹرالی سے ٹکرائی، 10 افراد زخمی
عید پر پیغام
چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے جس دلیری سے حالیہ جنگ میں مقابلہ کیا خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایئر فورس کے جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ قوم کشمیر اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے نارنگ منڈی میں نماز عید ادا کرتے ہوئے قوم کو نئے اور مضبوط پاکستان کی پہلی عید مبارک پیش کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگ نے دنیا کا نقشہ بدل دیا، افواج پاکستان نے وطن کا شاندار دفاع کرکے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فضائیہ کس طرح بھارت سے بہتر ہے؟ وہ کونسی صلاحیتیں ہیں جو بھارت کے پاس نہیں، معروف بھارتی صحافی نے انتہائی تفصیل سے سمجھا دیا
عید کی خوشیاں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ گورنر سندھ اویس شاہ اور رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے بھی نماز عید ادا کی۔
پی پی رہنما خورشید شاہ نے مسلم امہ کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ملک کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں کامیابی ٹیم ورک سے ملی مگر ہدایات نوازشریف کی تھیں، سپیکر سردار ایاز صادق
کمیونٹی کی مدد
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے اپنے آبائی گاؤں میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ انہوں نے فرمایا کہ عید قربانی کا درس دیتی ہے اور ہمیں مستحق افراد کا خیال رکھنا چاہیئے۔
وزیر اعلیٰ نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد دہانی کرائی اور ملکی استحکام کے لیے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
عید الاضحیٰ کا پیغام
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اٹک میں نماز الاضحٰی کی ادائیگی کے بعد کہا کہ عید الاضحٰی ایثار کا نام ہے۔ ہمیں غریبوں کا خاص خیال رکھنا چاہیئے اور دعا ہے کہ ملک میں امن اور خوشحالی آئے۔