وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ اور گورنروں سے رابطہ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

وزیراعظم کا عیدالاضحیٰ پر پیغام

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور گورنروں سے رابطہ کر کے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

وزرا کے ساتھ ٹیلیفون گفتگو

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کس لئے ظلم ہے دہشت ہے یہاں پر یارو۔۔۔

گورنروں اور دیگر رہنماؤں سے رابطے

وزیراعظم نے گورنروں سے بھی رابطہ کر کے انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تمام رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت سے گفتگو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ صدر زرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...