بھارت نے سکھ یاتریوں کو گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا

سکھ یاتریوں کی بھارت سے پاکستان آمد میں رکاوٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں شرکت کرنے والے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔
رسومات کی تاریخ
نجی ٹی وی جیو نیوز نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سکھ یاتریوں نے 9 جون کو گرو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنا تھا۔
استقبال کی تیاری
ترجمان نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے۔ اس مقصد کے لیے واہگہ بارڈر پر استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔
پاکستان سکھ کمیٹی کی جانب سے بیان
ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظار کرے گی۔