پی ٹی آئی کا وفاقی بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کا بجٹ پر احتجاج کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ایک دن میں ایف بی آر پر 1684 سائبر حملے ناکام کر دیئے گئے
احتجاج کی تیاریوں کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، بجٹ کے لیے منصوبہ بندی طے کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی نے مشاورت کے لیے اہم اجلاس بھی آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گندم مارکیٹ کریش، قیمت 700 روپے تک کم ہو گئی۔
اجلاس کی تفصیلات
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کے تمام رہنماؤں کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج پر زیر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
چیئرمین پی ٹی آئی کی رائے
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بجٹ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، بجٹ میں کفایت شعاری اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کا خیرمقدم، کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی سینئر قیادت کو پیرول پر رہاکرنے کی درخواست کر دی
معاشی اصلاحات کی عدم موجودگی
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کوئی ریفارمز نہیں لائی جا رہیں، معیشت کی بہتری کے لئے کوئی بڑا اقدام نظر نہیں آرہا.
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی اہمیت
علاوہ ازیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کہا ہے کہ آج دن تین بجے اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل طے کیا جائے گا، موجودہ بجٹ سے کوئی اچھائی کی امید نہیں ہے.








