ایئر فرانس نے بھی پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا
ایئر فرانس کا پاکستان کی فضائی حدود میں داخلہ
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کی قومی ائیر لائن ائیر فرانس نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
پاکستان کی فضائی حدود کی بندش
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، پاک بھارت کشیدگی کے باعث 24 اپریل کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز اور طیاروں کے لیے بند کردی تھی۔ دونوں ممالک کے مابین جھڑپوں کے بعد مختلف ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں روپے مالیت کی 1600 فٹ سے زائد ریلوے لائنیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار
فضائی صورتحال میں بہتری
تاہم اب صورتحال معمول پر آنے کے بعد تمام غیرملکی ائیر لائنز نے پاکستان کے فضائی روٹ بحال کر دیے ہیں، جب کہ ائیر فرانس پاکستانی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی۔ اب ائیر فرانس کی جانب سے بھی پاکستان سے اوور فلائنگ شروع کردی گئی ہے۔
ایئر فرانس کی پروازیں
ائیر فرانس کی پیرس-دہلی، ممبئی-پیرس، بینکاک، سنگاپور، منیلا، ہوچی منہہ اور دیگر ممالک کی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر منزل تک جاتی ہیں۔ پاکستانی ائیر سپیس استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ائیر فرانس کو کئی ہفتے تک طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑ رہا تھا۔








