رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بڑا ریلیف، جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی

وفاقی حکومت کا بجٹ 2025-26

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کے ٹرانسفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فریال محمود کی مختصر لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

وزیر خزانہ کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 2025-26 اسمبلی میں پیش کیا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سالانہ 20 کروڑ سے 50 کروڑ آمدن پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی ہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے ڈھائی فیصد کیا گیا ہے، جبکہ دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کمی کی گئی جو اب 2 فیصد ہوگا، اور تیسرے سلیب کو 3 فیصد سے کم کرکے 1.5 فیصد کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر قید کاٹنے کے بعد سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں تبدیلیاں

بجٹ 25-26 کے مطابق کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کے ٹرانسفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ بجٹ میں ان پر 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی تھی۔ وفاقی حکومت نے مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے بجٹ میں 10 مرلہ تک کے گھروں اور 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر ٹیکس میں کمی

وفاقی بجٹ 25-26 میں اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹامپ پیپر ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردی گئی ہے۔

Categories: بجٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...