بالاکوٹ: پولیس نے 2 افغان اغواکاروں کو ہلاک کرکے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرلیا
پولیس کی کاروائی
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل بالاکوٹ میں ڈمگلہ کے قریب پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 2 افغان اغواکاروں کو ہلاک کر دیا اور ایک کمسن مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور آرٹس کونسل میں ’’جشن اقبال‘‘ کل ہو گا، ایرانی فنکار بھی پرفارم کریں گے
اغوا کی رپورٹ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، تھانہ بالاکوٹ میں 5 جون کو کوہستان کالونی کی رہائشی خاتون نے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے اور نند کے اغوا کی درخواست درج کروائی۔ خاتون کے بیان کے مطابق، ان کے شوہر کی بہن بچے کو دم کرانے لے کر گئی تھی، جس کے بعد سے خاتون اور بچہ لاپتا ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاکی کی بحالی کا مشن: فروری میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہاکی سیریز متوقع
تاوان کا مطالبہ
پولیس نے مزید بتایا کہ اسی دوران دبئی میں مقیم بچے کے والد کو نامعلوم افراد کی جانب سے 3 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی۔
پولیس کی کارروائی
تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزمان نے تاوان کی ادائیگی کے لئے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا تھا۔ جب پولیس نے مذکورہ مقام کا گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں 2 اغواکار ہلاک ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے مغوی بچے اور خاتون کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ پولیس کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔








