آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے بری خبر

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جاری کی گئی نئی رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: اتنے انتظامات کے باوجود پی ٹی آئی والے ڈی چوک کیسے پہنچے؟ مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھادیا

بیٹرز کی رینکنگ

جاری کی گئی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی اور بھارت کے ابھیشیک شرما کی دوسری پوزیشن بدستور برقرار ہے۔ بھارتی بلے باز تلک ورما ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے اور انگلش بیٹر فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔

انگلش بیٹر جوز بٹلر ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادو ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔ سری لنکا کے پتھم نسانکا ساتویں، نیوزی لینڈ کے ٹِم سائفرٹ آٹھویں، سری لنکا کے کوشل پریرا نویں اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس 10 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: پی ٹی آئی کے 8 کارکن اشتہاری قرار

پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ

قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی 30 ویں پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ حسن نواز اور صائم ایوب ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالتریب 47 ویں اور 62 ویں اور کپتان سلمان آغا دو درجہ تنزلی کے بعد 77 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بالترتیب 12 ویں اور 13 ویں پوزیشن برقرار ہے۔

بولرز کی رینکنگ

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ انگلینڈ کے عادل راشد دو درجہ ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بھارت کے ورون چکرورتی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں پر پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کی چھٹی، بھارت کے روی بشنوئی ساتویں، سری لنکا کے مہیش ٹھیکشانا آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نویں اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ 10 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب 19 ویں، 20 ویں اور 35 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...