پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کتنا ٹیکس اکٹھا کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیکس وصولیاں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں کتنے ٹیکس اکٹھا کیے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاالدین میں مزدور کی بیوی سے بااثر افراد کی اجتماعی زیادتی

ٹیکس وصولیوں میں اضافہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں مئی 2025 تک پچھلے سال کی نسبت 17 فیصد اضافے کے ساتھ 240٫588 ملین ٹیکس اکٹھا کیا۔ پی آر اے کی ٹیکس وصولیوں میں اوسطاً 20 فیصد کا سالانہ اضافہ اطمینان بخش ہے۔ تاہم، پی آر اے میں اب بھی زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔ ٹیکس نیٹ کا پھیلاؤ اور انفورسمنٹ سسٹم میں بہتری سے زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام شروع، گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں، طریقہ جانیے

وزیر خزانہ کا بیان

ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 16 جون کو پیش کرے گی۔ آئندہ مالی سال میں پی آر اے کے پوٹینشل سے استفادے کے لیے وسائل کی فراہمی اور استعداد کار میں بہتری کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہدرہ میں گھر میں اچانک خوفناک آگ، عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں

ضلعی دفاتر کی فعالیت

ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ کے لیے ضلعی دفاتر کو مزید فعال کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے لوکل گورنمنٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ پنجاب ریونیو پنجاب حکومت کا وہ واحد ادارہ ہے جس کا گراف مسلسل اوپر جا رہا ہے۔

چیئرمین پی آر اے کی بریفنگ

چیئرمین پی آر نے صوبائی وزیر کو پی آر اے کے ضلعی دفاتر کی تفصیلات اور سیکٹر وائز وصولیوں پر بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال میں ریسٹورنٹس سروسز سے ہونے والی وصولیوں میں 32 فیصد، ہیومن ریسورس سپلائر سروسز میں 23 فیصد، کنسٹرکشن سروسز میں 14 فیصد اور آئی ٹی سروسز میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ رائیڈ ہیلنگ سروسز میں 50 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...