معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی منگنی ٹوٹ گئی، حیران کن انکشاف
عاصم اظہر اور میرب علی کا علیحدگی کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی نے راہیں جدا کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوجوان پر تشدد کا کیس: ملزمان کا ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
انسٹاگرام پر اعلان
تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے منگیتر میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر اخلاقی پرفارمنس سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان پر پابندی لگ گئی
فینز کے لیے پیغام
عاصم نے اسٹوری میں فینز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز اور دوستوں کا حق ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے ججز کا بیرون ملک سفر چیف جسٹس کی اجازت سے مشروط
مشترکہ فیصلے کا پس منظر
عاصم اظہر نے بتایا کہ کافی سوچ و بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے فینز سے گزارش کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ میں کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے تقریب ،مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے
پچھلے تعلقات کا پس منظر
یاد رہے کہ 2022 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ہوئی تھی۔ اس سے قبل عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں موضوع گفتگو رہ چکی ہے، بعد ازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔
تصویر









