لیسکو میں صارفین کا فون نہ سننے والے ایس ڈی اوز اور ایکسیئنز کے خلاف کارروائی شروع

لیسکو میں صارفین کے لئے نئے اقدامات

لاہور (طیبہ بخاری سے) لیسکو میں صارفین کا فون نہ سننے والے ایس ڈی اوز اور ایکسیئنز کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہدا ءکی ماؤں کے احسانات کے مقروض ہیں، بیان کرنے کیلیے الفاظ نہیں: مریم نواز

کارروائی کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق، صارفین کا فون نہ سننے والے ایس ڈی اوز اور ایکسیئنز کے خلاف چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر آپریشن ڈائریکٹر اعجاز بھٹی اور چیف انجینئر آپریشنز ندیم ملک نے صارفین کے ٹیلی فون نہ سننے اور شکایات کا فوری ازالہ نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رافیل طیارے گروانے اور پائلٹس کو چائے پلوانے کے بعد ہی مودی سرکار کو عقل آئی : حنا پرویز بٹ

کارروائی کا دائرہ

لیسکو انتظامیہ کی جانب سے 21 ایکسیئنز اور 31 ایس ڈی اوز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ مذکورہ افسران کے خلاف صارفین کی جانب سے ٹیلی فون نہ سننے کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ لیسکو انتظامیہ نے انہیں مختلف نمبروں سے ٹیلی فون کیے، جو انہوں نے نہیں سنے، جس کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے نوجوان نے اپنے والدین کو مار دیا، لیکن کیوں؟

جوابی کارروائی کا مطالبہ

لیسکو چیف کی جانب سے تمام افسران سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ تمام افسران 3 روز کے اندر اپنا جواب جمع کروانے کے پابند ہیں، جواب جمع نہ کرانے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف لندن پہنچ گئے

چیف ایگزیکٹو کا بیان

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ صارفین کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس معاملے پر کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس طرح کے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کی فہرست

جن ایکسیئنز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ان میں گلشن راوی، کوٹ عبدالمالک، بادامی باغ، راوی روڈ، فیروز والا، شاہ پور، جوہر ٹاؤن، سول لائنز، سمن آباد، رائیونڈ، ٹاؤن شپ، مغل پورہ، میکلوڈ روڈ، شالیمار، کوٹ لکھپت، ڈیفنس، اوکاڑہ سٹی، اوکاڑہ کینٹ، دیپالپور، فاروق آباد اور چونیاں شامل ہیں۔

اسی طرح، ساندہ، جیاموسیٰ، قلعہ محمدی، ٹاؤن شپ، انجینئر ٹاؤن، علی رضا آباد، رائیونڈ، جاتی عمرہ، مانگا منڈی، کینال روڈ، اعوان ٹاؤن، پریم نگر، سید پور، سمن آباد، چوہنگ، شاہ پور، کالج روڈ، بلال کالونی، محمود بوٹی، انگوری باغ، انارکلی، ڈی ایچ اے ویسٹ، حمزہ ٹاؤن، صوفیا آباد، نشتر کالونی، کیولری گراؤنڈ، صدر/کینٹ، ضرار شہید روڈ، الفلاح ٹاؤن، بیدیاں روڈ اور ایئرپورٹ روڈ سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...