صیہونی ریاست سخت سزا کا انتظار کرے: اسرائیلی حملوں پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ردعمل سامنے آگیا

ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے دارلحکومت سمیت کئی شہروں میں اسرائیلی حملوں کے کچھ گھنٹوں بعد جمعہ کی صبح ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا ردعمل سامنے آگیا اور انہوں نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست سخت سزا کا انتظار کرے ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سے گر کر لڑکی جاں بحق
صیہونی حکومت کی کارروائی
تفصیل کے مطابق "صیہونی حکومت نے اپنے شیطانی اور خونی ہاتھ سے ہمارے پیارے ملک میں ایک جرم انجام دیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی شیطانی فطرت کو مزید آشکار کیا۔"
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
سخت ردعمل کی دھمکی
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو سخت ردعمل کا انتظار کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پشین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
حملوں کی تباہی
لیڈر نے تصدیق کی کہ حملوں میں کئی کمانڈر اور سائنسدان مارے گئے اور ساتھ یہ کہ "ان کے جانشین اور ساتھی فوری طور پر اپنا کام اٹھا لیں گے۔"
تقدیر کا تعین
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اس جرم کے ساتھ صیہونی حکومت نے اپنے لیے ایک تلخ اور تکلیف دہ تقدیر پر مہر ثبت کر دی ہے اور یقیناً وہ اس کا خمیازہ بھگتیں گے۔